وزیراعظم نواز شریف نے گرین لائن بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نواز شریف نے گرین لائن بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

green bus

کراچی ( اے آ ئی اے ) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف امن و امان کے مختصر اجلاس کے بعد انو بھائی پارک پہنچے جہاں انہوں نے گرین لائن بس ریپڈ سروس کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ گرین لائن بس ریپڈ سروس ملک کا پہلا تیز ترین ٹرانزٹ سسٹم ہو گاجو 16 ارب روپے کی لاگت سے ایک سال میں مکمل ہو گا اور تمام فنڈز وفاق مہیا کرے گا۔ بس کا روٹ سرجانی ٹاﺅن سے میونسپل پارک ایم اے جناح روڈ تک ہو گا اور اس کا ٹریک 11.7 کلومیٹر بالائی اور 7.7 کلومیٹر زیر زمین ہو گا۔ منصوبے کیلئے 22 سٹیشنز بنائے جائیں گے اور اگلے سال کے وسط تک عوام ان بسوں پر سفر شروع کریں گے اور یومیہ 3 لاکھ مسافر مستفید ہو سکیں گے۔ اس منصوبے کیلئے تمام بسیں ائیرکنڈیشنڈ ہوں گی اور ایک بس میں کل 34 مسافر سفر کریں گے جبکہ ایک بس میں 13 نشستیں خواتین کیلئے مخصوص کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق بس میں 2 دروازے اور ایک ایمرجنسی دروازہ بھی ہو گا جبکہ اس بس میں سفر کرنے والے معذور اور معمر افراد کیلئے رہائتی ٹکٹ بھی دیا جائے گا۔

About author