پی آئی اے ملازمین کیلئے گولڈن ہینڈ شیک اسکیم زیرغورنہیں، دانیال گیلانی
— February 27, 2016
کراچی ( اے آ ئی اے ) پی آئی اے کے ملازمین کیلئے گولڈن ہینڈ شیک اسکیم زیرغورنہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی رقم ہی مختص کی گئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی کا کہنا تھا کہ گولڈن ہینڈ شیک اسکیم سے متعلق خبریں بے بنیادہیں پی آئی اے کے ملازمین کے لیے گولڈن ہینڈ شیک اسکیم زیرغورنہیں اور اس حوالے سے رقم مختص کی گئی نہ ہی ایساکوئی منصوبہ زیرغورہے۔ افواہوں سے قومی ایئرلائن کے ملازمین میں بے چینی پیداہوسکتی ہے قومی ایئر لائن خسارے سے نکلنے کی کوششوں میں مصروف ہے،افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔