حج کی سیکیورٹی کے لئے سعودی حکومت نے نیا سسٹم متعارف کروادیا

حج کی سیکیورٹی کے لئے سعودی حکومت نے نیا سسٹم متعارف کروادیا

KABA

جدہ  ( اے آ ئی اے ) حج کی سیکیورٹی کے لئے سعودی حکومت نے نیا سسٹم متعارف کروادیا ہے .تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام میں رش کو کم کرنے اور سکیورٹی معاملات کی بہتری کے لئے ایک نیا سمارٹ سسٹم متعارف کروادیاگیا ہے اور اس کی تنصیب کا کام جاری ہے ۔ حج و عمرہ سکیورٹی آپریشن ادارے کے ڈائریکٹوریٹ کرنل بدر بن مسعود کے مطابق جدید ترین سسٹم ام القریٰ یونیورسٹی کے تعاون سے تیار کرایا گیا ہے ۔ یہ نظام حج و عمرہ کی سکیورٹی کے لئے کام کرنے والی سپیشل فورسز کی جانب سے مسجد الحرام میں رش کم کرنے کے لئے تیار کئے جانے والے الیکٹرانک سکیورٹی کی سفارشات میں شامل تھا۔ نئے سسٹم کی مدد سے ایک نیا الیکٹرانک پلیٹ فارم لگایا جائے گا جس پر 50 کیمروں کی مدد سے رش کی صورتحال دکھائی جائے گی۔

About author