سعودی ائیرلائن کا پائلٹ دوران پرواز انتقال کر گیا

سعودی ائیرلائن کا پائلٹ دوران پرواز انتقال کر گیا

saudi_pilot

ریاض ( اے آ ئی اے ) سعودی ائیرلائن کا پائلٹ دوران پرواز انتقال کر گیا تفصیلات کے مطابق ایک مسافر بردار طیارے کا پائلٹ دوران پرواز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ سعودی ائیرلائن کی پرواز نمبر 1734 دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد ایئرپورٹ آ رہی تھی کہ لینڈنگ سے چند منٹ قبل طیارے کے پائلٹ کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور انہوں نے طیارے کا کنٹرول چھوڑ دیا۔ اس موقع پر معاون ہوا باز نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کا کنٹرول سنبھال لیا اور طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ طیارے کو محفوظ طور پر اتارے جانے کے طبی عملہ فوری بعد ایئرپورٹ پہنچا۔ ڈاکٹروں نے طیارے کے پائلٹ کا معائنہ کیا مگر وہ تب تک انتقال کرچکے تھے۔

About author