پاکستان کے سینئرصحافی فہیم صدیقی کی والدہ انتقال کرگئیں

پاکستان کے سینئرصحافی فہیم صدیقی کی والدہ انتقال کرگئیں

inna-lillah-wa-inna-ilaihi-rajioon

کراچی ( اے آ ئی اے ) پاکستان کے معروف سینئر صحافی فہیم احمد صدیقی کی والدہ بیگم سمیع احمد صدیقی 78 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں .  ان کا سوئم بعد نماز جمعہ شادمان مسجد میں ہوگا وہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ شادمان ٹاؤن کی جامع مسجد شادمان میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور سخی حسن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے ۔ ان کی  نماز جنازہ اور تدفین میں صحافیوں سیاسی و سماجی شخصیات ،سرکاری افسران،اعلیٰ پولیس حکام اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور اعلی شخصیتات نے فہیم احمد صدیقی سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسو س کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں گورنر سندھ  نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ دریں اثناءمرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے سوئم 4 مارچ کو بعد نماز جمعہ شادمان ٹاؤن کی جامع مسجد شادمان میں ہوگا۔خواتین کے لیے مرحومہ کی رہائش گاہ اے۔26 سیکٹر 14بی شادمان ٹاؤن میں اہتمام کیا گیا ہے

About author