حکومت سندھ  کا 25 ہزار خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

حکومت سندھ کا 25 ہزار خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

gos

کراچی  ( اے آ ئی اے ) حکومت سندھ  نے مختلف سرکاری محکموں میں 25 ہزار خالی آسامیوں  پر بھرتی کا فیصلہ کرلیا ہے . باخبر ذرا ئع  کے مطابق  بلدیاتی الیکشن کے مراحل کے اختتام پر بھرتیاں شروع کر دی جائیں گی ۔ اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ  وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے تعلیم ، صحت ، ریونیو ، زراعت ، خوراک ، خزانہ اور ایکسائز سمیت دیگر مختلف سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں کا ریکارڈ طلب کیا تھا ، چیف سیکرٹری سندھ نے خالی آسامیوں کا ریکارڈ وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کر دیا ہے ۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے مراحل مکمل ہونے بعد نوکریوں سے پابندی اٹھا لی جائیگی اور خالی آسامیوں بھرتیاں ہونگی ۔

About author