کینجھر جھیل کے آلودہ پانی کے مسئلے کو حل کریں ، سپریم کورٹ

کینجھر جھیل کے آلودہ پانی کے مسئلے کو حل کریں ، سپریم کورٹ

supreme-court-of-pakistan

اسلام آباد ( اے آ ئی اے )  سپریم کورٹ پاکستان نے کہا ہے کہ شہریوں کی زندگی محفوظ بنانے کیلئے کینجھر جھیل کے آلودہ پانی کے مسئلے کو حل کریں تمام فریقین مل کر کینجھر جھیل کے آلودہ پانی کے مسئلے کو حل کریں تاکہ شہریوں کی زندگی محفوظ ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق کینجھر جھیل میں آلودہ پانی کے اخراج سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ دوران سماعت ڈائریکٹر واپڈا نے عدالت کو بتایا کہ ٹریٹمنٹ پلانٹس کیلئے 6450 ملین روپے چاہئیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم اداروں کو رقم دینے کا حکم دینے کیلئے نہیں بیٹھے۔ عدالت نے کہا کہ تمام فریقین مل کر مسئلہ حل کریں تاکہ شہریوں کی زندگی محفوظ ہو ۔

About author