وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف سعودی عرب پہنچ گئے
— March 9, 2016
ریاض ( اے آ ئی اے ) وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف، شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کررہے ہیں۔ دورے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب میں جاری فوجی مشقوں ”نارتھ تھنڈر“کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ پانچ خلیجی ممالک اور پاکستان سمیت 21 ممالک کی جانب سے مشترکہ طور پر سعودی عرب میں یہ مشقیں کی جا رہی ہیں۔