پنک ربن اور گل احمد کے مابین معاہدہ
— March 10, 2016
کراچی ( اے آ ئی اے ) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پنک ربن اور گل احمد نے میمورنڈم آف انڈراسٹینڈنگ معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس میں چھاتی کے کینسر (سرطان ) سے بچاﺅ سے متعلق آگاہی دی جائے گی یہ موزی بیماری پاکستان میں ہر9 میں سے ایک عورت کو ہے۔ گل احمد کی کوشش ہے کہ وہ اس خطرناک اور مہلک بیماری سے متعلق خواتین میں اپنے اسٹورز اور دیگر 360 CSR کی مہم کے ذریعے پورے پاکستان میں پھیلائے۔ دستخط کی اس تقریب میں گل احمد کی جانب سے محترمہ شہناز باسط (COO گل احمد) جبکہ پنک ربن کے جانب سے عمر آفتاب شامل تھے جس میں یہ اعلان کیا گیا کہ پنک ربن کی جانب سے CSR کی اس مہم میں گل احمد ان کا ایکسکلوسیو پارٹنر ہے۔ اس تقریب میں عہد کیا گیا کے گل احمد اور پنک ربن ملکر اس خطرناک بیماری کو بڑھنے سے روکیں گے۔ اور پنک ربن ہسپتال پراجیکٹ کے لئے امداد بھی اکھٹی کریں گے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ہسپتال ہوگا جہاں صرف اور صرف چھاتی کے کینسر (سرطان) میں مبتلا مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔