مصطفیٰ کمال 23 مارچ کواپنی پارٹی کے نام کا اعلان کریں گے

مصطفیٰ کمال 23 مارچ کواپنی پارٹی کے نام کا اعلان کریں گے

MustafaKamal

کراچی ( اے آ ئی اے ) کراچی کے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے نام کا اعلان 23 مارچ کو کریں گے ۔ کراچی میں کمال ہاؤس پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی آکر ایم کیو ایم کے کسی رہنما سے رابطہ نہیں کیا ہے  ، ہم چاہتے تو پہلے دن ہی 15 لوگ یہاں بٹھاسکتے تھے لیکن صرف 2 لوگ یہاں آئے اور اب لوگ اپنی مرضی اور خوشی سے ہمارے ساتھ مل رہے ہیں، ہماری ان کاوشوں سے اگر ایک انسان کی بھی جان بچ گئی تو ہم سمجھیں گے ہمارا مقصد پورا ہوگیا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے 23 مارچ کو اپنی پارٹی کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایجنڈا صرف کام کام اور کام ہے جو ہم پہلے ہی بتاچکے ہیں جب کہ ہم سازش اورمنصوبہ بندی کےساتھ نہیں آئے، لوگوں کوکہہ رہا ہوں اگرمسئلہ ہے تو ہمارے پاس بھی مت آؤ۔  ایم کیو ایم کے ایک اور رہنما رضا ہارون نے بھی ایم کیو ایم سے اعلان لاتعلقی کردیا ہے  اور مصطفیٰ کمال کے قافلے میں شامل ہوگئے ہیں . رضا ہارون بھی مصطفیٰ کمال کی طرح 2013 کے الیکشن کے بعد ایم کیو ایم سے ناراض ہوکر دبئی میں مقیم تھے تاہم پیر کو وہ اچانک کراچی پہنچے جس کے بعد وہ سہ پہر پونے 4 بجے مصطفیٰ کمال کے گھر پہنچے۔

About author