پی آ ئی ا ے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ
— July 14, 2016
کراچی ( اے آ ئی اے ) پی آئی اے کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سال بعد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 40 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کی منظور بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس میں ہوا۔ جنرل منیجر اور ڈائریکٹر کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا۔ جبکہ پے گروپ 5 سے 9 تک کی ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے افسران کو اضافی تنخواہیں 2 مرحلوں میں دی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں افسران کی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ یکم جولائی2016 سے ہو گا۔ تنخواہوں میں مزید 20 فیصد اضافہ کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ سال ہو گا۔