وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے ملاقات

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے ملاقات

PM & CM

اسلام آباد ( اے آ ئی اے ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسلام آباد میں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے ملاقات کی ہے ۔ وزیر اعظم ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی حکومت کے ساتھ ورکنگ ریلشن شپ سمیت سندھ میں امن و امان اور رینجرز اختیارات پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں وفاقی حکومت کے ساتھ تعلقات، وسائل کی تقسیم ، سندھ میں امن و امان اور رینجرز کے اختیارات سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میرے پاس بہت اچھی ٹیم ہے،وزیر اعظم نواز شریف نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور وفاق اور سندھ مل کر ہر مشکل کا مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہرینجرزکےپاس آرٹیکل147کےتحت سندھ میں اختیارات ہیں، رینجرزکےپاس90روزکےاختیارات کراچی کے لئے ہیں۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ صوبے کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کام کرنا ہو گا تاہم لوگوں کو میرے کام سے تبدیلی نظر آئے گی ۔رینجرز کامسئلہ بڑی خوش اصلوبی سے حل ہوا ہے  ۔ میں نہیں بولوں گا ، میرا کام بولے گااور آپ سب کو جلد سندھ میں تبدیلی نظر آئے گی۔ مجھے صوبے کے عوام نے چنا ہے،قیادت سےپورااعتماد حاصل ہے،لیکن رہنمائی قیادت سےہی لوں گا ،سندھ کی صورتحال خراب نہیں تاثرخراب تھا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ، صوبے کے پاس وسائل ہیں تو مسائل بھی موجود ہیں تاہم ان وسائل کو مسائل کے حل کیلئے اسستعمال کریں گے ۔’’میں یہ نہیں کہ رہاکہ میرےآنےسےمسائل ختم ہوجائیں گے‘‘۔

About author