وزیراعظم نوازشریف کوئٹہ پہنچ گئے
— August 8, 2016
کوئٹہ ( اے آ ئی اے ) وزیراعظم نوازشریف کوئٹہ پہنچ گئے ہیں تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے سی ایم ایچ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور اس موقع پر آرمی چیف بھی وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ تھے ۔وزیراعظم نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہداءکے ورثاءکے ساتھ ہیں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ،شہداءکے بچے میر ے بچے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی جبکہ جانی نقصان پر شدید افسوس کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ کو ہدایت کر دی ہے ۔واضح وہے کہ کوئٹہ دھماکے میں 70افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ 125کے قریب افراد زخمی ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔