پی آئی اے میں لازمی سروسزایکٹ کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع
— September 3, 2016
اسلام آباد ( اے آ ئی اے ) پی آئی اے میں لازمی سروسزایکٹ کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کردی گئی ہے ۔ لازمی سروسز ایکٹ کا نفاذ گزشتہ سال ائرلائن ملازمین کی ہڑتال کے دوران کیا گیا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق نئے حکم نامے کے مطابق ایکٹ کا نفاذ 24اگست سے ہو گا۔ ایکٹ کا نفاذ تمام پے گروپ کے ملازمین، افسران اورپائلٹس پر یکساں ہوگا اور خلاف وررزی پرمتعلقہ ملازمین کے خلاف محکمانہ اورعدالتی کارروائی بھی ہو گی، جبکہ حساس ڈیوٹی مقام سے غیرحاضری، ملازمین میں رقم کی تقسیم اور دیگر خلاف ورزیاں بھی قابل گرفت ہونگی۔ واضح رہے کہ ایکٹ میں توسیع کا مقصد ائرلائن بزنس، معاملات کی خوش اسلوبی سے انجام دہی اور مستقبل میں کسی بھی قسم کی ہڑتال کو روکنا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والے ملازمین کیخلاف کارروائی ہو گی ۔