یاسین ملک ہسپتال سے واپس جیل منتقل
— October 29, 2016
سرینگر ( اے آ ئی اے ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو صورہ ہسپتال سری نگر سے واپس سینٹرل جیل میں منتقل کر دیا ہے۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ محمد یاسین ملک کو 22 اکتوبر کو سخت علالت کے بعد ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور انہیں واپس جیل بھیج دیا گیا ہے۔ محمد یاسین ملک رواں برس نو جولائی سے غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں۔ مسلسل نظر بندی کے سبب محمد یاسین ملک کی صحت خطرناک حد تک گر چکی ہے اور ان کے اہل خانہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔