پاک ترک ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے عملے کو پاکستان چھوڑنے کا حکم اسلام ہائیکورٹ میں چیلنج
— November 17, 2016
اسلام آباد ( اے آ ئی اے ) پاک ترک ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حکومت پاکستان کی جانب سے ترک عملے کو 20 نومبر تک ملک سے نکل جانے کے مہلت دیے جانے کے فیصلے کو اسلام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان کے پاکستان پہنچنے سے چند گھنٹوں قبل منگل کو پاک ترک انٹرنیشنل سکول اینڈ کالجز کے عملے کو اپنے خاندان سمیت پاکستان سے تین دن کے اندر اندر نکل جانے کا حکم دیا گیا تھا۔ پاک ترک انٹرنیشنل سکول اینڈ کالجز نے پاکستانی حکومت کی جانب سے اس اچانک کے فیصلے پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے تاہم حکومتِ پاکستان کی جانب سے اس فیصلے کے بارے میں تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آ سکا۔ پاک ترک ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایک اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں حکومت کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے اور آج جمعرات کو اس پر کارروائی متوقع ہے۔