سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو ایئرپورٹ کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو ایئرپورٹ کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا

saudi arab

ریاض ( اے آئی اے ) سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو ایئرپورٹ کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہند الزاہد کو دمام ایئرپورٹ پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کرنے سمیت اسے ایئرپورٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا ممبر بھی مقرر کیا گیا۔ ہند الزاہد کو اعلیٰ عہدے پر تعیناتی کی منظوری وزیر ٹرانسپورٹ اور جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) کے سربراہ سلیمان الحمدان نے ایک اجلاس کے دوران دی۔ اس سے پہلے ہند الزاہد سعودی عرب کے مشرقی صوبے الشرقیہ کے چیمبر آف کامرس کے بزنس وومین سینٹر کی سربراہ تھیں، وہ اس عہدے پر 2009 میں تعینات ہوئیں۔ انہوں نے نجی و سرکاری اداروں میں کاروباری خواتین کو بااختیار بنانے اور خواتین کے اندر کاروباری مہم جوئی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لے ہمیشہ مہم برقرار رکھی۔ ہند الزاہد 2008 سے 2016 تک وومین اکانامک فورم کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی رہیں ہیں ، جب کہ وہ فوربز میگزین کی بااثر ترین خواتین کی فہرست میں بھی جگہ بنا چکی ہیں۔

About author