حکومت پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت کے ساتھ اپنے شہریوں کی خوشحالی کے لئے کام کررہی ہے۔  وزیر اعظم نواز شریف

حکومت پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت کے ساتھ اپنے شہریوں کی خوشحالی کے لئے کام کررہی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف

nawaz sharif

ہانگ کانگ ( اے آئی اے ) حکومت پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت کے ساتھ اپنے شہریوں کی خوشحالی کے لئے کام کررہی ہے۔ منگل کو چینی صوبے جی جینگ کے شہر ہانگ جو میں وزیراعظم نے علی بابا گروپ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ۔ ہیڈکوارٹر آمد پر گروپ ایگزیکٹیو چیئرمین جیک ما نے وزیر اعظم نواز شریف کا استقبال کیا۔دورے کے موقع پر چیئرمین جیک ما نے وزیر اعظم نواز شریف کو کمپنی کی تاریخ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 1999میں قائم کی گئی کمپنی اس وقت دنیا کی بڑی آن لائن مارکیٹ میں شمار کی جاتی ہے ۔ایگزیکٹیو چیئرمین کے مطابق آن لائن تجارت کے علاوہ علی بابا گروپ اپنا نیٹ ورک دیہی معیشت تک پھیلا چکا ہے۔ جس کے باعث ہمارے صارفین کی تعداد 2 بلین سے تجاوز کرچکی ہے۔اس موقع پر جیک ما نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ہمارے مائیکرو فائنانسنگ کاروبار میں قرض کی واپسی کی شرح 99 فیصد ہے جس پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چھوٹے کاروباری طبقہ میں ڈیفالٹ کی شرح بہت کم ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری حکومت کی یلو کیب اسکیم میں ادائیگیوں کی شرح 94 فیصد رہی تھی۔دورے کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت کے ساتھ اپنے شہریوں کی خوشحالی کے لئے کام کررہی ہے۔ ہمارا مقصد شہریوں کو خودمختار کرتے ہوئے ملکی معیشت کو مضبوط کرنا ہے موجودہ دور میں ای کامرس کسی بھی ملک کی معیشت اطلاعات میں اضافہ کے ساتھ وقت میں بچت کے باعث اہم جزو بن چکا ہے۔اس موقع پر ایگزیکٹیو چیئرمین جیک ما نے وزیر اعظم نواز شریف کو بتایا کہ کمپنی کا ما ونٹ ایورسٹ سمیت مشکل ترین مقامات پر پیکجز پہنچانے کا ریکارڈ ہے۔ ہم صرف چین میں روزآنہ 60 ملین پیکجز صارفین کے گھروں تک پہنچارہے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہیں۔وزیراعظم کے علی بابا گروپ کے دورے پر ایک یاداشت پر بھی دستخط ہوئے ۔ پاکستانی وفد کی جانب سے وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے یاداشت پر دستخط کئے۔ اس سے قبل پاکستانی وفد کوعلی بابا میوزیم کا بھی دورہ کرایا گیا۔

About author