پاکستان سٹاک ایکس چینج نئے کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روزمندی کاشکار
— August 8, 2017
کراچی ( اے آ ئی اے ) پاکستان سٹاک ایکس چینج نئے کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روزمندی کاشکار ہو گئی اور 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 100 انڈیکس 46800 پوائنٹس سے کم ہو کر 46400 پوائنٹس پر آگیا ،مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں75ارب سے زائد روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 98 کھرب روپے سے گھٹ کر 96 کھرب روپے کی سطح پر آگیا ۔ فروخت کے دباؤ کے سبب انڈیکس منفی زون میں چلا گیا اور 4 بالائی حد سے نیچے گر گیا ۔کے ایس ای100انڈیکس میں411.71 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے کے ایس ای100 انڈیکس 46877.37 پوائنٹس سے کم ہو کر 46465.66 پوائنٹس پر آگیامارکیٹ میں 10ارب روپے مالیت کے 24 کروڑ 10لاکھ 27 ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔