جامعہ کراچی سینیٹ کی کالج پرنسپلز کی نشستوں پر انتخابات 26 ستمبر کو ہونگے

جامعہ کراچی سینیٹ کی کالج پرنسپلز کی نشستوں پر انتخابات 26 ستمبر کو ہونگے

KU

کراچی ( اے  آ ئی  اے ) جامعہ کراچی کی سینیٹ کی تین کالج پرنسپلز کی نشستوں کے لئے انتخابات 26 ستمبر 2017 ء کو کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں صبح 9:30 تا دوپہرایک بجے ہونگے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 12 ستمبر2017 ء دوپہر1:00 بجے تک رجسٹرارآفس میں جمع کرائے جاسکتے ہیں. کا غذات نامزدگی بذریعہ میل قبول نہیں کیے جائینگے ۔کاغذات نامزدگی 18 ستمبر کو دوپہر 1:00 بجے تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔ امیدواروں کی حتمی فہرست اسی روز سہ پہر ساڑھے تین بجے جاری کی جائے گی۔ووٹر لسٹ پر اعتراضات 05 ستمبر2017ء دوپہرایک بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

About author