نئے چیرمین نیب کےلیئے تین تین نام تجویز

نئے چیرمین نیب کےلیئے تین تین نام تجویز

NAB

اسلام آباد ( اے آ ئی اے ) حکومت اور اپوزیشن نے نئے چیئرمین نیب کےلیئے تین تین نام تجویز کردیئے۔ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات میں چیئرمین نیب کےلیے 6 ناموں پر مشاورت ہوئی جن میں سے تین نام حکومت اور تین اپوزیشن کی جانب سے دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سےجمعرات کو ملاقات میں اس معاملے پر مزید مشاورت ہو گی حکومت کی طرف سے جسٹس رٹائرڈ رحمت جعفری ، جسٹس رٹائرڈ چوہدری اعجاز اور ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان شامل ہیں، جبکہ اپوزیشن کی طرف سے جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر، جسٹس ر یٹائرڈ جاوید اقبال اور الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری اشیاق احمد خان کے نام شامل ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ میں اپنی قیادت اور وزیر اعظم اپنے رفقا سے ان ناموں پر مزید مشاورت کریں گے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم سے بار بار ان کے نام مانگے لیکن انہوں نے نہیں دئیے جماعت اسلامی نے جو نام دیا وہ شامل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ اکتوبر سے پہلے نئے چیئرمین کا فیصلہ کر لیا جائے گا

About author