جسٹس (ر) جاوید اقبال نے چیئرمین نیب کا چارج سنبھال لیا

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے چیئرمین نیب کا چارج سنبھال لیا

javed iqbal

اسلام آباد ( اے آئی اے ) جسٹس (ر)جاوید اقبال نے چیئرمین نیب کاچارج سنبھال لیا ہے۔ قمر زمان چودھری آئینی مدت پوری ہونے پر چیئرمین نیب کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے ہیں جسٹس (ر) جاوید اقبال کی تقرری 4 سال کے لئے کی گئی ہے جسٹس (ر) جاوید اقبال ایبٹ آباد کمیشن کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں واضح رہے کہ چیئرمین نیب کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی نے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر، جسٹس (ر) جاوید اقبال اور سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کے نام تجویز کیے تھے۔ جب کہ حکومت نے جسٹس (ر) رحمت جعفری، جسٹس (ر) چودھری اعجاز اور ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کا نام دیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شعیب سڈل، جسٹس (ر) فلک شیر اور ارباب شہزاد کے نام سامنے آئے تھے

About author