دہشتگردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے پاکستان آرمی کے میجر اسحاق شہید

دہشتگردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے پاکستان آرمی کے میجر اسحاق شہید

maj ishaq

راولپنڈی ( اے آئی اے ) دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے مادر وطن پر ایک اور بہادر بیٹا قربان ہو گیا تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران میجر اسحاق شہید ہوگئے ، 28 سالہ میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں میجر اسحاق شہید ہو گئے۔ 28 سالہ میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے ہے ، شہید کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سالہ بیٹا شامل ہے آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجر اسحاق کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی گئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی

About author