بیچلرزاور ماسٹرز (مارننگ پروگرام ) میں داخلے آج سے شروع ہونگے ، رجسٹرار جامعہ کراچی

بیچلرزاور ماسٹرز (مارننگ پروگرام ) میں داخلے آج سے شروع ہونگے ، رجسٹرار جامعہ کراچی

UOK

کراچی ( اے آئی اے ) جامعہ کراچی کے رجسٹرار ڈاکٹر منور رشید کے اعلامیہ کے مطابق بیچلرزاور ماسٹرز (مارننگ پروگرام ) میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر داخلے آج 4 دسمبر سے شروع ہورہے ہیں ، خواہشمند طلبہ 13 دسمبر تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں ، طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لیے www.uokadmission.edu.p پررابطہ کرسکتے ہیں ، جہاں تمام معلومات موجودہیں۔ ڈاکٹر منور رشید  کے مطابق ایسے طلبہ جو پاکستان کے پبلک سیکٹر بورڈ یاجامعات کے مقابلے میں دیے جانے والے سرٹیفکیٹ / ڈگری کی بنیاد پر داخلے کے خواہش مند ہیں انہیں جامعہ کراچی کی ایکویلینس کمیٹی یاآئی بی بی سی کی جانب سے جاری کردہ ایکویلینس سرٹیفیکٹ لازمی جمع کرانا ہوگا

About author