نئی حج پالیسی ، حج درخواستیں 15 جنوری سے24 جنوری تک وصول کی جائیں گی

نئی حج پالیسی ، حج درخواستیں 15 جنوری سے24 جنوری تک وصول کی جائیں گی

khana e kaba

اسلام آباد ( اے آئی اے ) حج درخواستیں 15 جنوری سے24 جنوری تک وصول کی جائیں گی نئی حج پالیسی کے مطابق اخراجات برقرار رکھے گئے ہیں جبکہ دورانیہ 38 سے کم کرکے 30 دن کردیا گیا ہے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار ی حج اسکیم کے تحت کوٹا 1 لاکھ 20 ہزار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کےحج پیکیج کو برقرار رکھا گیا ہے سرکاری اسکیم کے لئے قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہوگی جبکہ 3 سال تک قرعہ اندازی میں کامیاب نہ ہونے والے عازمین کی علیحدہ قرعہ اندازی ہوگی اور حج درخواستیں 15 جنوری سے24 جنوری تک وصول کی جائیں گی حج پالیسی 2018 کے تحت کل ایک لاکھ 79 ہزار210 عازمین سفرحجاز مقدس کریں گے جبکہ سفرحج اور دیگر اخراجات میں اضافہ نہیں کیا گیا اگر اضافی اخراجات ہوئے تو حکومت خود بردا شت کرے گی ،انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دی اور موجودہ حکومت کو پانچویں حج پالیسی کا اعلان کرنے کا اعزاز حاصل ہوا سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کمیٹی نے حج پالیسی پر نظرثانی کی، سفرحج اوردیگراخراجات میں اضافہ نہیں کیا گیا، 80 سال سے زائد عمرکے 5 ہزارحجاج کو اٹینڈنٹ سمیت بغیرقرعہ اندازی کے بھجوایا جائے گا

About author