کراچی شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ، ڈی جی رینجرز سندھ
— December 28, 2017
کراچی ( اے آئی اے ) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے کراچی میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا اب کسی کو کراچی شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ، شہریوں کو کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ، ماضی میں شہر قائد میں خونریزی کرنے والا ایک گروپ پھر سے موقع کی امید لگائے بیٹھا ہے، مگر شہریوں کو کسی بھی چیز سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں انہوں نے کہا نوجوانوں کو آگے بڑھنے کیلئے بابائے قوم کے بہترین اوصاف کو سامنے رکھنا ہوگا