پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے ایل آربی ٹی کو 24.6 ملین روپے کا عطیہ

پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے ایل آربی ٹی کو 24.6 ملین روپے کا عطیہ

pso

کراچی ( اے آئی اے ) پاکستان اسٹیٹ آئل نے آنکھوں کی بیماریوں کی تشخیص کے جدید ترین آلات خریدنے اور آنکھوں کی بیماریوں کے علاج کے لئے ایل آر بی ٹی اسپتال کو 24.6 ملین روپے کا عطیہ دیا ہے ایل آر بی ٹی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وہ کیمرہ جوایل آر بی ٹی کے آنکھوں کے مفت اسپتال واقع کورنگی کراچی میں نصب کیا گیا ہے ان کا سب سے پہلا یونٹ پاکستان میں ہی لگایا گیا تھا۔ یہ ایک جدید ترین آلہ ہے جوریٹینل پیچیدگی جیسے کہ نابینا پن کی ایک پیچیدگی یا ریٹینوپیتھی کہلاتی ہے کے علاج معالجہ اور تشخیص کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اس بیماری سے پاکستان ڈائیبیٹک ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق ہماری آبادی کا 17 فیصد حصہ متاثر ہے ۔شوگر کے 30 فیصد مریض ڈائیبیٹک ریٹینو پیتھی کا شکار ہوجاتے ہیں، لہٰذا شوگر کے مریضوں کی مسلسل اسکریننگ تشخیص ضروری ہے تاکہ بیماری کو بڑھنے سے روکا جاسکے  یہ آلات نہ صرف تشخیص کرسکتے ہیں بلکہ اس کے علاج اور بعد از علاج انتظام میں بھی کام آتے ہیں

About author