پنجاب بھرمیں چھالیہ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد
— January 27, 2018
لاہور ( اے آئی اے ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں چھالیہ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے چھالیہ کا کاروبار کرنے والے تاجروں کو 31 اپریل تک مہلت دے دی ہے اور انہیں وارننگ جاری کی ہے کہ مہلت ختم ہونے کے بعد بھی اگر کوئی تاجر چھالیہ کی خرید و فروخت میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگلنے کہا کہ زیادہ تر چھالیہ پان میں استعمال کیا جا رہا ہے جس کا استعمال منہ، گلے اور معدے کے سرطان کا باعث بن رہا ہے