پاکستان کا غوری میزائل کا کامیاب تجربہ
— October 8, 2018راولپنڈی ( اے آئی اے ) پاکستان نے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی , وزیرِاعظم پاکستان عمران خان اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے والی ٹیم کو مبارکباد دی گئی ہے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کم سے کم جوہری دفاعی صلاحیت رکھنے کا مقصد خطہ میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہے میزائل تجربہ سے پاکستان کی کم سے کم دفاعی صلاحیت مضبوط ہو گئی ہے پاک فوج کا میزائل غوری 1300 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو درست نشانہ لگانے اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے آئی ایس پی آر نے دفاعی میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کا حامل یہ میزائل جوہری ہتھیار لے جانے اور 1300 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے