بھارتی شہر امرتسر میں ٹرین حادثہ 60 افراد ہلاک

بھارتی شہر امرتسر میں ٹرین حادثہ 60 افراد ہلاک

امرتسر ( اے آئی اے ) بھارتی شہر امرتسر میں ٹرین حادثہ 60 افراد ہلاک موصوله اطلاعات کے مطابق بھارتی شہر امرتسر میں سیکڑوں افراد ہندوؤں کے تہوار دشیرے کے موقع پر مذہبی رسومات ادا کررہے تھے راون کا پتلا نذر آتش ہوتا دیکھنے کیلئے لوگ ریلوے ٹریک پر جمع ہوگئے تھے سینکڑوں افراد میلہ دیکھتے دیکھتے ٹرین کی زد میں آگئے جبکہ آتش بازی کی وجہ سے لوگوں کو ٹرین کا سائرن سنائی نہیں دیا یه واقعه جوڑا پھاٹک پر پیش آیا جب جالندھر سے امرتسر آنیوالی ٹرین ٹریک پر موجود لوگوں پر چڑھ گئی واقعے میں 60 افراد موقع پر ہلاک اور درجنوں افراد کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں کافی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے

About author