بینک اکاؤنٹس ہولڈرز کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار
— October 20, 2018کراچی ( اے آئی اے ) بینک اکاؤنٹس ہولڈرز کی بائیو میٹرک تصدیق کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینک اکاؤنٹس ہولڈرز کی بائیو میٹرک تصدیق کو لازمی قرار دے دیا اور بائیو میٹرک تصدیق کی آخری تاریخ 30جون 2019ء تک مقرر کی گئی ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مالیاتی اداروں اور بینکوں کو جاری مراسلہ کے مطابق کھاتے داروں کی بائیو میٹرک تصدیق تین مراحل میں ہوگی پہلے مرحلے میں سال میں ایک ارب روپے سے زائد مالیت کے ٹرن اوور والے پبلک لمیٹڈ اور لسٹڈ کمپنیوں کے اکاؤنٹس کی تصدیق ہوگی , 50 کروڑ روپے سے زائد کے ٹرن اوور والی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں سمیت 25 کروڑ روپے ٹرن اوور کے حامل دیگر تمام اکاؤنٹ ہولڈرز کو بھی 30 نومبر 2018ء تک بائیو میٹرک تصدیق کرانا ہوگی۔ 50 کروڑ سے ایک ارب روپے مالیت کے ٹرن اوور کی حامل لسٹڈ کمپنیوں اور پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کو 31 جنوری 2019ء تک اکاؤنٹس کی بائیو میٹرک تصدیق کرانا ہوگی , 25 کروڑ سے 50 کروڑ روپے ٹرن اوور کی پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے لیئے تصدیق کی تاریخ 31 جنوری 2019 مقرر کی گئی ہے جبکہ 10 کروڑ سے 25 کروڑ روپے ٹرن اوور کی حامل دیگر تمام کمپنیوں کو 31 جنوری 2019ء تک بائیو میٹرک تصدیق کرانا ہوگی مقررہ ٹرن اوور کی حد کا اطلاق 2016ء اور 2017ء کے علاوہ یکم جنوری 2018ء سے 30 ستمبر 2018ء تک کی مدت پر کیا جائے گا اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بائیو میٹرک تصدیق کا فیصلہ بینکاری نظام کو مضبوط اور مستحکم بنانے , کھاتوں کو منی لانڈرنگ , دہشت گردی کے لیئے سرمائے کی فراہمی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیئے کیا گیا ہے