سنده کا بلدیاتی نظام دیگر صوبوں کی نسبت قدرے بہتر ہے , سعید غنی

سنده کا بلدیاتی نظام دیگر صوبوں کی نسبت قدرے بہتر ہے , سعید غنی

کراچی ( اے آئی اے ) وزیر بلدیات و کچی آبادی سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبه سنده میں جو بلدیاتی نظام رائج ہے وہ دیگر صوبوں کی نسبت قدرے بہتر ہے البتہ اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے اور اس پر سندھ حکومت اور محکمہ بلدیات کام کررہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشته روز اپنے دفتر میں سیونتھ مڈ مینجمنٹ کورس کے 31 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا وزیر بلدیات نے وفد کے تمام ارکان کے سوالوں پر تفصیلی جواب دیئے اور انہیں صوبے اور سندھ حکومت کی جانب سے گزشتہ 10 برس کے دوران بلدیات , صحت , محنت سمیت دیگر محکموں پر تفصیلی بریفنگ دی سعید غنی کا کہنا تھا کہ سنده بھر میں پانی , تعلیم , صحت سمیت تمام محکموں میں ماضی کی نسبت پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بہتری آئی ہے اور اس میں مزید بہتری کے لئے ہم دن رات کوشاں ہیں۔ ملک بھر میں 2001 کے بلدیاتی قانون کو تمام صوبوں نے تبدیل کیا ہے جس کی اصل وجہ ان قوانین میں اختیارات اس طرح دیے گئے تھے کہ کسی جگہ بھی چیک اینڈ بیلنس نہیں رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اختیارات کسی کے پاس اتنے ہی ہونے چاہئیں جتنے وہ سنبھال سکے اور اس پر چیک اینڈ بیلنس رکھ سکے انہوں نے کہا که تھرپارکر کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی رپورٹس زمینی حقائق کے منافی ہیں آج بھی تھر میں بچوں کی جتنی ہلاکتیں ہورہی ہیں اس سے کئی گنا زیادہ ملک کے دیگر اضلاع میں ہورہی ہیں

About author