امریکی ریاست کیلیفورنیا کے نائٹ کلب میں فائرنگ , 12 افراد ہلاک
— November 9, 2018کیلیفورنیا ( اے آئی اے ) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے نائٹ کلب میں فائرنگ , 12 افراد ہلاک تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے 12 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ریاست کیلیفورنیا کے شہر تھاؤز اینڈ اوکس کے بارڈر لائن اینڈ گرل بار میں ایک شخص کی جانب سے اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہاں طلبہ کی پارٹی جاری تھی. حملہ رات 11:20 منٹ پر کیا گیا ۔حملہ آور نے پہلے کئی اسموگ گرنیڈ استعمال کئے ،اس کے بعد اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے خوفزدہ ہو کر لوگوں نے کرسیوں کی مدد سے کھڑکیاں توڑ کر باہر فرار ہونے کی کوشش کی جبکہ دیگر نے ٹوائلٹس میں پناہ لی۔ فائرنگ کے وقت بار میں تقریباً 200 کے قریب لوگ موجود تھے جن میں اکثریت نوجوانوں کی تھی حملہ آور کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے جب کہ 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ حملہ آور بھی مارا گیا ہے جس کی شناخت 28 سالہ سابق امریکی فوجی ڈیوڈ لانگ کے نام سے ہوئی ہے