کراچی کے معروف ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق
— November 11, 2018کراچی ( اے آئی اے ) کراچی کے معروف ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے کراچی کے ایک معروف ریسٹورنٹ کا کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ ان کی والدہ انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں معلوم ہوا ہے که دونوں بچے اپنی والدہ کے ہمراہ کلفٹن کے علاقے زم زمه کے ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے تهے گھر واپس پہنچے تو حالت غیر ہو گئی ہسپتال لے جایا گیا جہاں دونوں بچوں نے دم توڑ دیا , جاں بحق ہونے والے بچوں میں ڈیڑھ سالہ احمد اور پانچ سالہ محمد شامل ہیں پولیس کے مطابق ریسٹورنٹ اور پلے لینڈ کو سیل کر دیا گیا ہے پولیس کی تفتیشی ٹیم سی سی ٹی وی فوٹیج سے فیملی کے آنے جانے کا وقت چیک کر رہی ہے اس سلسلے میں فورڈ اتھارٹی نے وزیرِاعلیٰ سندھ کو ابتدائی رپورٹ پیش کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کلفٹن کے ریسٹورنٹ سے 12 فوڈ سمپلز جمع کیئے ہیں ریسٹورنٹ کو کچھ دن پہلے امپرومنٹ کا نوٹس بھی دیا گیا تھا رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاندان ڈیفنس کے ایک پارک بھی گیا تھا پارک کی دکانوں سے بھی سمپلز جمع کئیے گئے ہیں کراچی پولیس چیف نے واقعے کی تحقیقات کے لیئے کمیٹی قائم کر دی ہے جس کے سربراہ ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ ہوں گے کمیٹی میں ایس ایس پی طارق دھاریجو اور اے ایس پی کلفٹن بھی شامل ہوں گے کمیٹی تین دن میں رپورٹ دے گی