سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد امریکی خاتون نے پاکستان آکر شادی کر لی
— November 16, 2018سیالکوٹ ( اے آئی اے ) امریکه کی رہائشی 41 ساله خاتون نے پاکستان پہنچ کر 21 سالہ پاکستانی نوجوان سے شادی کر لی تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست منی سوٹا کی 41 سالہ خاتون ماریہ حلینہ کی سوشل میڈیا پر سیالکوٹ کے گاؤں رائے پور کے 21 سالہ نوجوان کاشف علی سے 10 ماه قبل دوستی ہوئی جو پیار میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کا وعدہ کیا اور وعدہ کی تکمیل کیلئے ماریہ حلینہ سیالکوٹ پہنچ گئی اسلام قبول کرنے کے بعد گذشته روز 21 سالہ کاشف علی اور 41 سالہ ماریہ حلینہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے شادی گی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں دلہا کے عزیز و اقارب اور دوست بھی موجود تھے