پی ٹی اے نے موبائل فونز کی شناخت اور بلاکنگ سسٹم فعال کردیا

پی ٹی اے نے موبائل فونز کی شناخت اور بلاکنگ سسٹم فعال کردیا

اسلام آباد ( اے آئی اے ) پی ٹی اے نے موبائل فونز کی شناخت اور بلاکنگ سسٹم فعال کردیا ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی جانب سے منظور شدہ ٹیلی کام پالیسی 2015 کے پیش نظر موبائل فونز کی شناخت اور بلاک کرنے کا نظام ڈیوائس آئی ڈینٹیفکیشن , رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم فعال کردیا ہے پاکستان میں جعلی موبائل فونز کا استعمال روکنے , فون چوری کی روک تھام اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بلاکنگ سسٹم فعال کیا گیا ہے۔ صارفین کو بذریعہ اشتہار تنبیہ کی ہے کہ نئی یا استعمال شدہ موبائل فون ڈیوائسز خریدنے سے پہلے اس کے انٹرنیشنل موبائل ایکیوپمنٹ آئیڈینٹیٹی ( آئی ایم ای آئی ) نمبرز کی تصدیق ضرور کرلیں اب پاکستان میں غیر تصدیق شدہ موبائل فون یا ڈیوائس قابل استعمال نہیں ہوگی اور یکم دسمبر سے قبل وہ تمام موبائل ڈیوائسز بشمول نان کمپلائنٹ ڈیوائسز جو تمام موبائل نیٹ ورکس پر فعال تھیں انہیں صارفین کے آئی ایم ای آئی کو انہی کے موبائل فون نمبر کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے

About author