آئی جی سنده کا پولیس اسپتال گارڈن کا دورہ
— December 3, 2018کراچی ( اے آئی اے ) آئی جی پولیس سندھ سید کلیم امام کا پولیس اسپتال گارڈن کراچی کا دوره تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ پولیس سید کلیم امام نے پولیس اسپتال گارڈن کا دوره کیا اور مجموعی امور و اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے پولیس اسپتال کے مختلف شعبوں میں دستیاب سہولیات سمیت او پی ڈی کے لیئے آنے والے مریضوں کو اور وارڈز سے دی جانیوالی جملہ طبی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا اور مزید ضروری ہدایات دیں پولیس اسپتال کے بعد آئی جی پولیس میوزیم بهی گئے انہوں نے پولیس میوزیم کی جملہ صورتحال اور سندھ پولیس سے متعلق مختلف یادگاروں اور حوالہ جات کا بھی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ پولیس کے جملہ شعبوں کو حقیقی معنوں میں عوام کا خدمت گار بنانا اور اسے دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا میرا مشن ہے