بینک اسلامی اور انڈس موٹر کمپنی کے درمیان معاہدہ
— December 5, 2018کراچی ( اے آئی اے ) بینک اسلامی اور انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ ( آئی ایم سی ) کے درمیان معاہدہ تفصیلات کے مطابق بینک اسلامی نے انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ ( آئی ایم سی ) کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیئے ہیں بینک اسلامی کے ہیڈ آف کنزیومر بینکنگ بلال فیاض اور انڈس موٹر کمپنی کے جنرل منیجر سیلز سید عمر نے کراچی میں منعقدہ ایک اجلاس میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیئے ہیں جس کے تحت بینک اسلامی ٹویوٹا فرچیونر , ٹویوٹا ریوو , ٹویوٹا کیمری اور ٹویوٹا رش پر انڈس موٹر کمپنی کے صارفین کو آسان مالیاتی پیکیجز فراہم کرے گا۔ بینک اپنی ‘ اسلامی آٹو فنانس ‘ کی خدمات کے ذریعے یہ مالیاتی سہولتیں فراہم کرے گا