پاکستان کے حج کوٹہ میں پانچ ہزار افراد کا اضافہ

پاکستان کے حج کوٹہ میں پانچ ہزار افراد کا اضافہ

اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاکستان اور سعودی عرب میں معاہدہ , پاکستان کے حج کوٹہ میں پانچ ہزار افراد کا اضافہ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب میں معاہدہ ہوا ہے اس معاہدے کے مطابق پاکستان کے حج کوٹہ میں پانچ ہزار افراد کا اضافہ ہوگا اب آئندہ سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کہتے ہیں کہ پاکستان کی تجاویز ماننے پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2019ء معاہدے پر وفاقی وزیر نور الحق قادری اور ان کے سعودی ہم منصب نے دستخط کئے ہیں اب پاکستانی حجاج کو ای ویزہ دیا جائے گا اور روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ سے ابتدائی طور پر سندھ کے 35 ہزار حجاج مستفید ہوں گے عازمین حج کی تصدیق اور امیگریشن کا عمل کراچی ایئرپورٹ پر ہوگا

About author