سپریم کورٹ نے کراچی میں 6 منزل سے زائد تعمیرات پر پابندی ختم کردی

سپریم کورٹ نے کراچی میں 6 منزل سے زائد تعمیرات پر پابندی ختم کردی

کراچی ( اے آئی اے ) سپریم کورٹ نے کراچی میں 6 منزل سے زائد تعمیرات پر پابندی ختم کردی ہے تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں کراچی شہر میں 6 منزل سے زائد عمارتوں کی تعمیر پر پابندی سے متعلق ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ( آباد ) کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے سماعت کے بعد شہر میں 6 منزل سے زائد کی تعمیرات پر پابندی سے متعلق اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور ساتھ ہی کراچی شہر میں قانون کے مطابق تعمیرات جاری رکھنے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کے مطابق بلند عمارتیں تعمیر کرسکتے ہیں واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 6 ماہ قبل کراچی میں 6 منزل سے زائد عمارتوں کی تعمیر پر پابندی عائد کی تھی جسے بلڈرز کی نمائندہ تنظیم ( آباد ) نے عدالت میں چیلنج کیا تھا

About author