آئی جی سنده  نے اپنا واٹس ایپ نمبر عوام کے لیے عام کردیا

آئی جی سنده نے اپنا واٹس ایپ نمبر عوام کے لیے عام کردیا

کراچی ( اے آئی اے ) آئی جی پولیس سندھ نے اپنا واٹس ایپ نمبر عوام الناس کے لیئے عام کردیا ہے تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ عوام مجھے واٹس ایپ نمبر 03000021881 پر کسی بهی مشکوک سرگرمی  یا پھر خود کو درپیش مسائل ومشکلات اور بالخصوص پولیس کے خلاف شکایات سے بھی آگاہ کرسکتے ہیں انہوں نے عوام کے نام ایک پیغام میں کہا کہ جرائم کے خلاف جاری جنگ میں پولیس کے ہاتھوں کو مزید مضبوط کیا جائے کیونکہ پولیس عوام کی اپنی فورس ہے اس کا کام ہی قانون پسند شہریوں کا تحفظ اور امن وامان جیسے اقدامات کرنا ہے انہوں نے حالیہ واقعات کے تناظر میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے آس پاس یا اطراف کے علاقوں یا پڑوس میں کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی , مشتبہ افراد یا کوئی مشکوک گاڑی , موٹرسائیکل , بیگ ,  پارسل  , تھیلا , بریف کیس وغیرہ دیکھیں تو فوری طور پر مددگار15 , قریبی تھانے , ڈی آئی جیز , ایس ایس پیز کو اس کی اطلاع دیکر جرائم کے خلاف پولیس کے ہاتھ مضبوط کریں انہوں نے سندھ بھر کے تمام ضلعی ایس ایس پیز کو جاری احکامات میں کہا کہ وہ اپنے واٹس ایپ نمبر فوری طور پر عوام کے لیئے عام کریں تاکہ امن وامان کی صورتحال پر مکمل کنٹرول کے ساتھ ساتھ جرائم کے خلاف پولیس کے مجموعی اقدامات کو عوام کے انفرادی اور اجتماعی کردار کی بدولت مز ید تقویت دی جاسکے

About author