ووٹ شناختی کارڈ کے پتے پر منتقل کرانے کیلئے 28 فروری تک توسیع

ووٹ شناختی کارڈ کے پتے پر منتقل کرانے کیلئے 28 فروری تک توسیع

کراچی ( اے آئی اے ) ووٹ شناختی کارڈ کے پتے پر منتقل کرانے کیلئے 28 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پاکستان نے 31 دسمبر 2018ء تک ووٹ کی منتقلی نہ کروانے والے شہریوں کو یہ سہولت دی ہے کہ وہ انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے دوران شناختی کارڈ پر درج عارضی یا مستقل پتے پر اپنا ووٹ 28 فروری 2019ء تک منتقل کروا سکیں گے ۔ انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کے اس عمل میں ایسے تمام ووٹ جوکہ شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتے کے علاوہ کسی دوسرے پتے پر درج ہیں , کی نشاندہی کی جائے گی اور ان کو شناختی کارڈ پر درج پتوں پر منتقل کیا جائے گا اس عمل کے دوران رائے دہندگان کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ شناختی کارڈ پر درج کسی بھی پتے کے مطابق اپنا ووٹ منتقل کرواسکیں , اس کے لیئے ووٹ رجسٹریشن آفیسر , ضلعی الیکشن کمشنر یا اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر کے دفاتر میں 28 فروری 2019ء تک فارم نمبر 21 جمع کروا سکتے ہیں کیونکه الیکشن کمیشن پاکستان نے ملک بھر میں شناختی کارڈ کے پتے پر ووٹ منتقل کرانے میں ناکام ہونے والے 80 لاکھ سے زائد ووٹرز کو ووٹر فہرست سے غیر مؤثر کر دیا ہے ، جس کے بعد یہ ووٹرز نئے اندراج کے بغیر ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی کسی انتخابی عمل میں بطور امیدوارحصہ لے سکیں گے

About author