نمل یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس میں معاہده
— January 5, 2019اسلام آباد ( اے آئی اے ) نمل یونیورسٹی اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس میں معاہده تفصیلات کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز ( نمل ) اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس ( این آئی بی اے ایف ) کے مابین باہمی تعاون کا معاہده ہوا ہے دونوں اداروں کے مابین اس معاہدے کا مقصد طلباء اور فیکلٹی ممبران کو رقوم کی مینجمنٹ اور معاشی معاملات پر مہارت فراہم کرنا ہے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز ( نمل ) کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئر محمد ابراہیم اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس ( این آئی بی اے ایف ) کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سلمان شہزاد نے اس معاہدے پر دستخط کئے ہیں