سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی جدید , تاریخی اور بانی پاکستان کی مادر علمی ہے , ڈاکٹر محمد علی شیخ

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی جدید , تاریخی اور بانی پاکستان کی مادر علمی ہے , ڈاکٹر محمد علی شیخ

کراچی ( اے آئی اے ) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ( ایس ایم آئی یو ) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی مادر علمی ہونے کے ساتھ ساتھ جدید اور معیاری تعلیم کے لحاظ سے تاریخی حیثیت کی حامل جامعات میں سے ایک ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد علی شیخ نے جامعه میں ہونے والے اجلاس میں کیا تفصیلات کے مطابق سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کی سینیٹ , سینڈیکیٹ اور اکیڈ مک کونسل میں اساتذہ کی نمائندگی کیلئے منتخب نمائندوں کا اجلاس کانفرنس روم میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کی زیر صدارت منعقد کیا گیا انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا که منتخب ہونے والے اراکین کو سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ( ایس ایم آئی یو ) کو پہلے سے بہتر اور جدید جامعہ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اساتذہ تدریس کے ساتھ ساتھ تحقیق کے کام پر زیادہ توجہ دیں اور طالبعلموں کوبہتر تعلیم فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں اجلاس میں سینڈیکیٹ کیلئے اساتذہ کی نمائندگی کیلئے کامیاب ہونے والے رکن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سبھاش , اکیڈمک کونسل کیلئے کامیاب ہونے والے رکن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کملیش کمار , سینیٹ کیلئے لیکچرز کی مقرر کردہ نشستوں پر کامیاب ہونے والے اراکین سینیٹ آصف حسین سموں , شاہد عبید , عرفان علی کاندھڑو , محمد نعیم احمد , عجب علی لاشاری , وفا منصور , حسن ہاشم , افرا امام اور قرۃ العین شریک ہوئے

About author