پاکستانی سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش کے لیئے ڈرلنگ شروع
— January 16, 2019کراچی ( اے آئی اے ) پاکستانی سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق پاکستانی سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش کے لیئے امریکی کمپنی ایگزون موبل کے مدر ریگ شپ نے تیل و گیس کیلئے سمندر میں ڈرلنگ کا آغاز کیا ہے او جی ڈی سی ایل , پی پی ایل اور امریکی کمپنی ایگزون موبل 25،25فیصد حصص کے ساتھ پارٹنر ہیں , انڈس بلاک جی 1-2265بحیرہ عرب میں کراچی سے جنوب مغرب کی جانب 270ناٹیکل میل کے فاصلے پر ہے اور اس بلاک کا مجموعی رقبہ 7450 سکوائر کلو میٹر ہے انڈس بلاک جی الٹرا ڈیپ ویل کیکرا – ون کی ڈرلنگ شروع کر دی گئی ہے مدر شپ سے ڈرلنگ کی پہلی رپورٹ متعلقہ کمپنی کو ارسال کردی گئی ہے پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے ڈرلنگ کراچی کی ساحلی حدود سے 230 کلو میٹر فاصلے پر کی جارہی ہے