پاک ترک اسکولز کا کنٹرول معارف فاؤنڈیشن کے سپرد
— January 21, 2019اسلام آباد ( اے آئی اے ) پاک ترک اسکولز کا کنٹرول معارف فاؤنڈیشن کے سپرد کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق معارف فاؤنڈیشن نے پاک ترک اسکولز کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور ترک معارف فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ پاک ترک اسکولز کا انتظامی اور مالی کنٹرول حاصل کر لیا ہے اب پاکستان بھر میں چلنے والی 28 درسگاہوں میں زیر تعلیم بچوں ، والدین اور اساتذہ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے گذشته روز ترک معارف فاؤنڈیشن ایگزیکٹو بورڈ کے رکن محمود مصطفی اور ڈائریکٹر صلاح الدین نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاک ترک اسکولز اب پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز کے نام سے کام کریں گے اور ان اسکولوں میں تعلیم کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے طلباء کی اسکول فیس کو 20 فیصد کم کیا جا رہا ہے اور طلباء کو کارکردگی کی بنیاد پر وظائف اور مفت تعلیم فراہم کریں گے