پی آئی اے ہیڈ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ
— January 23, 2019کراچی ( اے آئی اے ) پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایوی ایشن ڈویژن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکومت کو تجاویز و سفارشات پیش کرے جب کہ پی آئی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا سیٹ اپ راولپنڈی یا اسلام آباد میں قائم کرے یه فیصلہ یکم جنوری کو اسلام آباد میں پی آئی اے سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا تھا جس کی صدارت وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کی تھی