حکومت سندھ نے اہم عہدوں پر تبادلے و تقرریاں کردیں
— January 29, 2019کراچی ( اے آئی اے ) حکومت سندھ نے اہم عہدوں پر تبادلے و تقرریاں کردیں ہیں تفصیلات کے مطابق سید منصور عباس رضوی کو ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے مقرر کیا گیا ہے اور ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سمیع صدیقی کا تبادلہ کر کے انہیں محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کو آرڈی نیشن میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں شفیق احمد مہیسر کو منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ( اسٹیوٹا ) مقرر کیا گیاہے ، جہاں سے ڈاکٹر ناصر اقبال کا تبادلہ کر کے محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کو آرڈی نیشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے , ڈاکٹر عثمان چاچڑ کو سیکریٹری صوبائی محتسب مقرر کر دیا گیا ہے جبکه سیکریٹری صوبائی محتسب سید فرخ حبیب کا تبادلہ کر کے ڈائریکٹر جنرل صوبائی محتسب مقرر کیا گیا ہے اور تقرری کے منتظر سعید احمد اعوان کو سیکریٹری صحت مقرر کیا گیا ہے امتیاز علی شاہ کو کمشنر شہید بینظیرآباد مقرر کیا گیا ہے جہاں سے مرزا ناصر علی شاہ سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے ۔ سیکریٹری محکمہ انسانی حقوق ریاض حسین سومرو کا تبادلہ کر کے سیکریٹری محکمہ بحالی مقرر کیا گیا ہے ۔ اسپیشل سیکریٹری جنگلات اور وائلڈ لائف لبنیٰ صلاح الدین کا تبادلہ کر کے سیکریٹری انسانی حقوق مقرر کیا گیا ہے ۔تقرری کے منتظر ریاض احمد صدیقی کو سیکریٹری ( امپلی مینٹ اینڈکو آرڈی نیشن ) سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کو آرڈی نیشن مقرر کیا گیا ہے ، جہاں سے نوید احمد شیخ سے چارج واپس لے لیا گیا ہے ۔ ہارون احمد خان کو سیکریٹری خوراک مقرر کیا گیا ہے ۔ سیکریٹری مائنز اینڈ منرل شمس الدین سومرو کو صوبائی الیکشن اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر بورڈ آف ریونیو امتیاز احمد منگی کو اسسٹنٹ کمشنر بن قاسم ضلع ملیر مقرر کیا گیا ہے ۔ تقرری کے منتظر الله بچایو بھٹی کو ایڈیشنل ڈی سی ون بدین مقرر کیا گیاہے ، جہاں سے سید غلام مہدی شاہ کو سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کو آرڈی نیشن میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں۔ نظیر احمد ابڑو کو اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حیدرآباد ضلع حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے اور تقرری کے منتظر سعید احمد منگیجو کو سیکریٹری مائنز اینڈ منرل بنایا گیا ہے ۔ تقرری کے منتظر سید حسن نقوی کو سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ رورل ڈیویلپمنٹ مقرر کیا گیا ہے جہاں سے سید جمال مصطفی سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے