مصر سے 306 قبل مسیح کی حنوط شدہ لاشیں برآمد
— February 3, 2019المنیا ( اے آئی اے ) مصر سے 306 قبل مسیح کی حنوط شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں تفصیلات کے مطابق مصر سے 306 قبل مسیح کی کافی حنوط شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی تعداد 50 کے قریب ہے یہ تاریخی ممیاں سائنس دانوں کو جنوبی مصر کے علاقے المنیا میں ایک تجرباتی سائٹ پر کھدائی کے دوران ملیں المنیا مصر کے دارالحکومت کا جنوبی علاقه ہے رپورٹ کے مطابق یه حنوط شدہ لاشیں سلطنت بطلیموس کے دور ( 330-305) قبل مسیح کی ہیں تاہم ان افراد کا تعلق شاہی خاندان سے نہیں تھا بلکہ ایسے شواہد ملے ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا خاندان تھا کچھ حنوط شدہ لاشوں کو پٹیوں میں لپیٹا گیا تھا جب کہ کچھ کو تابوت میں محفوظ کیا گیا تھا۔ تمام لاشیں درست حالت میں ہیں جن سے تاریخ کے پراسرار اوراق کو سمجھنے کا موقع ملے گا حنوط شدہ لاشوں کی شناخت کا کام جاری ہے مصری وزارتِ نوادرات کا کہنا ہے کہ یہ 50 حنوط شدہ لاشیں آثار قدیمہ کی سائٹ تونا الجبل سے 30فٹ گہری 4قبروں سے برآمد ہوئی ہیں جن میں سے 12 لاشیں بچوں کی بهی ہیں