دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی صفائی کے لیئے بندش سے کراچی شہر میں پانی کا بحران
— February 4, 2019کراچی ( اے آئی اے ) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی صفائی کے لیئے بندش سے کراچی شہر میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے تفصیلات کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی صفائی کی جارہی ہے جس کے لیئے پمپنگ اسٹیشن دھابیجی کو بند کردیا گیا ہے جس کی وجه سے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے دھابیجی سے نمائنده اے آئی اے کے مطابق پمپنگ اسٹیشن دھابیجی کو کراچی شہر کو پانی کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے بند کیا گیا ہے پمپنگ اسٹیشن پر جی کے نظام آب کے سیکشن اور فیڈر چیمبرز کی صفائی کی جارہی ہے جو کل تک مکمل ہوجائے گی کراچی واٹر بورڈ کے ایک آفیسر نے اے آئی اے کو بتایا که پمپنگ اسٹیشن کی صفائی کے کام کے لیئے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی تین روز کے لیئے بند کی گئی ہے اور پمپنگ اسٹیشن کی صفائی ہر سال کی جاتی ہے جو ضروری ہوتی ہے